//

پس منظر

تعلیم معرفت الٰہی کا ذریعہ ہے انفرادی واجتماعی زندگیوں پر اسکے اثرات اتنے ہمہ گیر ہیں کہ اسکے حصول میں نہایت ذوق وشوق اور اس کی فراہمی عبادت سمجھ کر کرنی چاہیے۔ آج کے دور میں جتنا بھونڈا مذاق شعبہ تعلیم کے ساتھ کیا جا رہا ہے، شاید ہی کسی دوسرے شعبہ سے کیا جا رہا ہو۔ ایسی صورت حال میں ایک ایسے جامع نظام کی ضرورت ہے جو تعلیم کے نام پر گمراہی نہ پھیلائے۔ جس کا مقصد محض نوکری کے حصول کا ذریعہ نہ ہو بلکہ اس کے فوائد ہمہ جہت اور زندگی کے ہر شعبہ کے نکھار کا ذریعہ ہوں۔جو مادی ترقی کے ساتھ ساتھ ایک متعلم کی روحانی بالیدگی کا ذریعہ ہو، جو مثبت مقابلہ کی فضا پیدا کرے اور جوطالب العلم کو قول وفعل کے تضادات سے پاک کرکے کردار کا غازی بنائے۔ العلم ایجوکیشن سسٹم(2012ء) ان حالات کے تناظر میں ماہرین تعلیم اور ملک وملت کا درد رکھنے والے خواتین وحضرات کی کاوشوں سے قائم کردہ ایک تعلیمی نظام ہےجوتعلیم کے مختلف شعبہ جات پر مبنی ہے۔ اس میں نصاب سازی سے لے کر سیرت سازی تک کے جملہ امور پر کام ہو رہا ہے اور اس کے نہایت واضح مقاصد اور نمایاں اہداف ہیں۔

العلم اکیڈیمیا

العلم ایجوکیشن سسٹم کے ذیل میں کئی ادارے شامل ہیں جس میں سب سے نمایاں العلم اکیڈیمیا ہے۔اس کے قیام کا مقصد ایک ایسی درسگاہ جہاں دور حاضر کے تقاضوں کے ہم آہنگ بہترین تعلیم اعلی دینی ماحول میں مہیا کرنا ہے۔ یہاں نہ صرف طلباء وطالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحتیوں کی نشوونما بلکہ ان کے کردار کی تعمیر قرآن وسنت کی راہنمائی میں کرنا اس ادارے کا اولین مقصد ہے۔

وجہ تسمیہ

‘‘العلم اکیڈیمیا‘‘ اس نام کے انتخاب میں چند تاریخی وعلمی نکات مد نظر رکھے گئے ہیں۔ اس میں ایک طرف تو قدیم وجدید علوم کے امتزاج کا اشارہ ہے تو دوسری طرف ‘‘العلم’’ عربی زبان سے ماخوذ ہے۔ جو اسلام کی روشنی ، تحریک، اخلاقیات، نظام بتاتا ہے جبکہ‘‘ اکیڈیمیا’’ ہسپانوی (Spainish) زبان کا لفظ ہے جو مسلمانوں کے زمانہ عروج کی طرف اشارہ ہے۔ اگرچہ اکیڈیمیا کا لفظی ترجمہ تو زیتون کا باغ ہے جس کے چبوترے پر افلاطون بیٹھ کر معاشرے کے سلجھاؤ کا سوچتا رہتا تھا لیکن ہمارے لیے یہ ‘‘صفہ’’ چپوترے کا اشارہ ہے جو مسلمانوں کے لیے پہلا مادر علمی تھا۔ اور وہی سے مسلمانوں کی علمی ترقی اپنے عروج تک پہنچی۔

Our Motto

SEERAT BUILDING AND ACADEMIC SIMULTANEOUSLY

Latest Posts

Contact

Address:
Yousaf Abad, Dalazak Road,
Peshawar City, KPK, Pakistan
Tel:
091- 258 33 00
E-Mail:
info@alilmeducation.org
Website:
academia.alilmeducation.org